پشاور(وقائع نگار)لاک ڈاؤن کے باعث آٹا ، گھی ، دالوں سمیت مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں تیزی سے گر گئی ہیں سبزیوں او رپھلوں کی قیمتیں تیزی سے گرنے کے باعث اس کی خرید و فروخت لاک ڈاؤن کے باعث نہیں ہو رہی ہے لاک ڈاؤن کے باعث مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ گئی ہے ٹماٹر 80روپے فی کلو سے کم ہو کر 20روپے فی کلو ہو گئے ہیں سٹرابری 100سے 70روپے فی کلو ، امرود 80سے 60 روپے فی کلو ، کیلا 60سے 30روپے فی درجن، آلو 30روپے ، پیاز 60روپے ، مٹر 30روپے ، اعلیٰ کوالٹی کا سیب 100روپے ، دوسری کوالٹی کا سیب 80سے 50کے درمیان ، کینو درجہ اول 120روپے ، درجہ دوئم اور سوئم 40سے 60کے درمیان ، گوبھی 30روپے فی کلو ، تک پہنچ گئی ہے لہسن 150روپے فی کلو ہو گیا ہے لاک ڈاؤن کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔