ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے سبب ہونے والی صورت حال کے باعث اینگرو کارپوریشن نے ایک ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اینگرو کارپوریشن کے حسین داؤد کےخاندان نے ایک ارب روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ممتاز صنعتکار حسین داؤد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور مختلف اداروں کی جانب سے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کی کوشش قابل تعریف ہے۔