• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ اور صوبائی محکمہ صحت نے ہفتے کو کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار جاری نہیں کیے ۔ جس کے باعث سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ، اموات اور درست صورتحال سامنے نہیں آسکی ۔ اس ضمن میں متعدد بار صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان میران یوسف اور عاطف حسین سے رابطہ کیا گیا اور رات پونے ایک بجے تک انتظار کیا گیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کے پاس تاحال اعداد و شمار نہیں آئے جیسے ہی ڈیٹا آئے گا وہ صحافیوں کو فراہم کر دیں گے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب سے کورونا وائرس سامنے آیا ہے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے دن میں دو سے تین بار اعداد و شمار اور اموات شیئر کی جاتی رہیں لیکن ہفتے کو ایسا نہ ہوسکا۔
تازہ ترین