• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر خوراک کا فوڈڈائریکٹوریٹ میں کنڑول روم کا دورہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے صوبے میں آٹے اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے فوڈ ڈائریکٹوریٹ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے وزیر خوراک کو صوبے میں عوام کو سرکاری نرخ پر آٹے کی سپلائی اور فلور ملوں کو کوٹہ کے حساب سے گندم کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خوراک نے محکمہ کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ فلور ملوں کو مختص کوٹہ کے حساب سے گندم بلا تعطل فراہم کی جائے اور سرکاری گندم کی پسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو فلور ملیں گندم کی پسائی نہیں کرتیں ان کا گندم کوٹہ فی الفور منسوخ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے فیلڈ آفیسرز کو مزید متحرک کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے بارے میں رپورٹ طلب کی جائے۔
تازہ ترین