• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس آزمائش،غریبوں کی امداد کرنی چاہیے، اے این پی

کوئٹہ(آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ آزمائشوں پر ہمیشہ زندہ قومیں ہی پورا اترتی ہیں، کورونا کا وائرس بھی ہم سب پر ایک آزمائش کی گھڑی ہے، ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے اپنے اردگرد غریب لوگوں کی دل کھول کر امداد کرنی چائیے، باچاخان بابا کے فلسفہ کے مطابق عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،ان خیالات کااظہار ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء ، رکن اسمبلی شاہینہ کاکڑ ،حاجی نذر علی پیر علی زئی ،ملک رمضان مہترزئی ،غلام محمد کاسی ،اخلاق بازئی اور حاجی آصف کاکڑ نے کچلاک میں عوام میں ضروری اشیائے خوردونوش کی تقسیم کے موقع پر گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال اورلاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پرعوام بے یارو مددگار ہوچکے ہیں ،موجودہ مخدوش صورتحال میں عوام کی خدمت کیلئے پارٹی کارکن پیش پیش ہیں، باچاخان بابا کے فلسفہ کے مطابق عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات اپنے ہمسائیوں غرباء ومساکین اورسیلاب متاثرین کی فوری مدد کریں اور ساتھ دیں، اے این پی کے رہنماء اور کارکن اپنی طرف سے عوام کے تحفظ اور دیہاڑی دار طبقے کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنا رہے ہیں ۔درایں اثناء جمال الدرین رشتیاء نے تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکلی شریف سملی یونٹ کے صدر ارباب حیات کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7یوم کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہاکہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جائیگی اس کے علاوہ تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکلی ملازئی یونٹ کے رکن کاکا رحمت ملازئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ۔
تازہ ترین