• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کا ایک اور بدترین دن ہے، جب ہر دن اور ہر ملک سے زیادہ 1ہزار 2 سو 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ان 1224 میں سے نصف اموات نیویارک میں ہوئیں، امریکا میں کورونا وائرس اب تک تقریباً ساڑھے 8 ہزار جانیں لے چکا ہے۔

امریکا میں 3 لاکھ 11 ہزار 635 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 356 اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 14 ہزار 825 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 2 ہفتے ہولناک ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ہلاکتیں اور بھی زیادہ ہوں گی۔

انہوں نے نیویارک میں مریضوں کا بوجھ سنبھالنے کے لیے نرسز اور طبی عملے پر مشتمل ایک ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: تھائی بادشاہ نے جرمن ہوٹل قرنطینہ بنا دیا، چابی کھو دی

نیو یارک پولیس کے 2 ہزار اہل کار بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد 20 فیصد عملہ چھٹی پر چلا گیا ہے۔

چینی ارب پتی جیک ما اور جوزیف سائی نے امریکا کو ایک ہزار وینٹی لیٹرز کی مدد بھیج دی ہے، ریاست نیواورلینز کے مردہ خانوں میں گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

تازہ ترین