• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا، چینی بحران کے ذمے داروں کیخلاف 25 اپریل کو ایکشن لوں گا: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا  گندم ، چینی کی قیمت اچانک بڑھنے کی تحقیقاتی رپورٹ پر رد عمل


وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے بحرانوں کے ذمے داروں کے خلاف 25 اپریل کو فارنزک رپورٹ آنے کے بعد ایکشن لوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ آنے کے بعد کوئی طاقتور لابی عوام کے پیسے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق چینی اور گندم کی قیمت اچانک بڑھنےکی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی اور گندم کی قیمت اچانک بڑھنے کی تحقیقاتی رپورٹ میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی، رپورٹ کا اجراء پاکستان کی تاریخ میں مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چینی بحران، بعض حکومتی شخصیات کے نام لکھنے سے گریز

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ ماضی کی سیاسی قیادت میں ایسی رپورٹس جاری کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی کے بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائدہ اٹھانے والوں میں دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی رہے، جبکہ حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں کا پیسے بنانے میں تیسرا نمبر رہا ہے۔

تازہ ترین