• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی میں بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری رہ سکتا ہے، چینی ماہرین

گرمی میں بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری رہ سکتا ہے، چینی ماہرین


چینی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی بڑھنے کے بعد بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

چینی ماہرین و ڈاکٹرز کی ٹیم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں کورونا سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

چینی ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ کم از کم 28 دن کے لیے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 28 دن بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جائیں۔

ملاقات میں چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں کے بجائے اسپتالوں یا قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے کورونا خطرناک ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور سدِباب کے لیے بھی چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تازہ ترین