• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی میں 12 اپریل تک توسیع

خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اشیاخور و نوش لے جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ ہر گاڑی میں 3 افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی، تاہم اسے صرف انتہائی ضروری حالات میں استعمال کیا جائے۔ 

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانسپورٹ پر پابندی 12 اپریل تک برقرار رہے گی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ دوران سفر سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ 

اس لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تازہ ترین