• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل، ڈاکوئوں کی موٹر سائیکل پر شہری نےکار چڑھادی،ایک گرفتار،دو فرار ہو گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل پرشہری نے گاڑی چڑھادی، جبکہ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے2ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدودمیں 3 ڈ اکو شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہورہے تھے کہ شہری نے کار سے موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر تینوں ڈکیتوں کو گرا دیا، جس پر2 ڈکیت موقع سے فرار ہوگئے، اسی دوران عوام نے ایک ڈکیت کو پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک زخمی ڈاکو کو عوام سے چھڑا کر اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے اسکے دونوں ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین