• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،20ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا

لاہور (اے ایف پی، جنگ نیوز) پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے مذہبی اجتماع میں شرکت کرنےوالے 20ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے جبکہ پاکستانی حکام اس اجتماع میں شامل ہونے والے ہزاروں لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ اجتماع کے منتظمین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس میں کم سے کم ایک لاکھ افراد شریکتھے۔ ضلعی سرکاری افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اجتماع کے مقام کو اب سیل کر دیا گیا ہے۔ ʼملک کے تمام اضلاع میں حکام ان افراد کی تلاش میں ہیں جو اس اجتماع میں شریک ہوئے تھے۔اجتماع میں شرکت کرنے والے کم سے کم 2500 افراد، جن میں 1500 غیر ملکی بھی شامل ہیں اور جو ابھی تک اجتماع کے مقام پر موجود تھے، ان سب کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔ ان میں سے 154 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ حکام کے مطابق دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔منتظمین کے مطابق چین، افغانستان، نائجیریا اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس اجتماع میں شریک تھے۔ 1500 افراد، جنہیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے، کے علاوہ کئی افراد بغیر ٹیسٹ کے اپنے ملکوں کو واپس جا چکے ہیں۔23 مارچ کو غزہ کے محکمہ صحت نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کے اس اجتماع میں شرکت کے بعد واپس آنے والے دو افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
تازہ ترین