• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر میں فیلڈ ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت کورونا وائرس انتظامات، کنسٹرکشن انڈسٹری میں کام کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز کی تیاری، زائرین کی واپسی کی حکمت عملی کے جائزے کیلئے اعلی سطحی اجلاس ہو اجس میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں لاہور کی طرز پر فیلڈ ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی اور جہلم میں دو نئے فیلڈ ہسپتال اگلے تین دن میں تیار کر دیئے جائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں زائرین کے قرنطینہ اور ٹیسٹنگ کاعمل مکمل اور کورونا وائرس کے منفی ٹیسٹ والے زائرین کو انکے علاقوں میں بھجوانے کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔مثبت ٹیسٹ والوں کو مزید 14دن قرنطینہ میں رکھنے اورگڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی تقریبات کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے کرسچن کمیونٹی سے رابطے کا فیصلہ کیاگیا ۔اجلاس میں بتایاگیا کہ کینیڈا اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کوقرنطینہ میں رکھنے کیلئے راولپنڈی میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے تمام انتظامی افسران سے دو روز میں تجاویز طلب کرلی گئیں ۔
تازہ ترین