• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنیات پر اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑاور جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پہلے سے پریشان مائنز اونرز پر نا جائز ٹیکسوں کا بوجھ ڈالاجارہا ہے یہ بات ہمیں معلوم ہے کہ صوبے کے طول وعرض میں معدنیات پر بہت سے لوگوں کی نظر ہے اس سے قبل بھی بہت سارے الاٹمنٹ کی گئیں جن کی فوری بحالی کامطالبہ کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کوئٹہ ڈویژن صوبے کے تمام مائن اونرز اور آل پاکستان مائنز ایسو سی ایشن کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ میں حقدار قبائل جن کی جائیدادیں موجود ہیں کو فوری طور پر الاٹ کی جائیں اور معدنیات پر اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے ہم مائنزاونرز کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے احتجاج میں ان کا ساتھ دینگے۔
تازہ ترین