• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے تعلقات پہلے جیسے نہیں، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان سے تعلقات پہلے جیسے نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان سے جیسے تعلقات پہلے تھے ویسے اب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات میں فرق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی وجہ سے آیا ہے، میں نے جو تجویز وزیراعظم کو دی تھی وہ مجھ سے متفق تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا حصہ تھا، ہوں اور رہوں گا، خان صاحب کے ساتھ تعلقات انیس، بیس ہوئے ہیں جو واپس بیس ہوجائیں گے۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ اسد عمر کی وزارت ان کی وجہ سے نہیں گئی، وزیراعظم جو فیصلہ کرنا چاہ رہے تھے وہ اسد عمر نہیں کررہے تھے، ایک آدمی جاتا ہے، دوسرا آجاتا ہے۔

تازہ ترین