• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا بحران میں متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے، عبدالرزاق ساجد

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کےچیئرمین حاجی عبدالرزاق ساجد نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے باعث پوری دنیا ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے، بحران میںمتاثرین کی بھرپور مدد کی جائے انشااللہ یہ مشکل دور بھی گزر جائے گا اور ماضی کا حصہ بن جائے گا، مگر ہمیں حوصلہ سے اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہے۔ برطانیہ بھر میں کورونا لاک ڈاؤن پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کتنی دیر رہے گا مگر جوں ہی بہتری ہوتی جائے گی لاک ڈاؤن کو کم کیاجائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر حکومت مشاورت کرتی رہتی ہے اور حکومت نے عوام کے لیے کئی مالی پیکیجز کے اعلانات بھی کیے ہوئے ہیں۔ برطانیہ بھر میں کورونا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نےگزشتہ روز بتایا کہ برطانیہ بھر میں کورونامتاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی تیزی آرہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم برطانیہ سے چیرٹی اکھٹی کر کے پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں لوگوں کی مدد کرتےہیں اور انہیں طبی سولیات فراہم کرتے ہیں، آج برطانیہ میں مشکل وقت ہے لوگ ہزاروں کی تعداد میں ہلاک ہورہے ہیں ،اللہ رب العزت کے حضور استغفار پڑھنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت برطانوی عوام کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑا جاسکتا ہمیں بحیثیت قوم مشکل گھڑی میں ان کاساتھ اور ہر قسم کی مدد کرنی چاہئے،کورونا وائرس کی روک تھام کے لیےآگاہی مہم چلانے اور لوگوں کو احتیاطی تدبیر سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین