• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک دائون کے دوران شہریوں نے گھروں میں خود کو مصروف رکھنے لئے انڈور گیمز کا آغاز کردیا ہے کوئی ڈائنگ میز پر ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہے تو کسی نے گھر میں بیڈ منٹن کی پریکٹس شروع کردی،ہلکی ایکسر سائز کا سلسلہ بھی جاری ہے، لوڈو، کیرم بورڈ، تاش،شطرنج،اور کروڑ پتی جیسے گیمز بھی شہریوں کی شغل بنے ہوئے ہیں۔بچے موبائل اور کمپوٹر، لیپ ٹاپ پر ڈیجٹیل گیمزمیں مصرودف ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ موبائل فونز پر لوڈو اور کیرم جیسے کھیل بھی مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔فارغ وقت میں پتنگ بازی کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین