• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کیلئے امامیہ اسکاوٹس کی جانب سے تدفین کا انتظام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے ʼخدمت مہمʼ کے سلسلے میں آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے کے لیے مکمل کفن دفن کا انتظام کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آئی ایس او کراچی ڈیویژن کے صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ ʼخدمت مہمʼ آپ اپنے اگلے مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس میں کرونا وائرس سے جا ں بحق ہونے والے افراد کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کو جید عالم دین، بہترین ڈاکٹرز اور ماہرین کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا ہےجس میں امامیہ والنٹیئر بھی شامل ہیں۔ اس ٹیم کو تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا سے رحلت کرنے والوں کےکفن و دفن کے مرحلے کو صحیح طور پر سرانجام دیا جائے۔

تازہ ترین