• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کارکردگی، قرنطینہ سینٹرز کو روزانہ ہزاروں گیلن پانی فراہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وباء کے باعث نافذ عمل لاک ڈاؤن کے دوران کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے بعض دیگر اداروں کی طرح محدود وسائل کا رونا رونے کے بجائے اب تک تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قرنطینہ سینٹرز کو یومیہ بنیادوں پر ہزاروں گیلن پانی کی فراہمی جاری ہے جبکہ بلند اور دور دراز ایسے علاقوں جہاں فراہمی آب کا نظام نہیں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے مفت پانی فراہم کیاجارہاہے۔ واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے ادارے کے ملازمین کی جانب سے سب سے پہلے کورونا سے بچاؤ کیلئے قائم سرکاری فنڈ میں 22؍ ملین روپے کا عطیہ دے کردیگر اداروں کیلئے مثال قائم کردی ہے۔ ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان سے ادارے کے ملازمین کے مسلسل رابطوں سے مسائل میں کمی جبکہ کارکردگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 160؍ سے زائد پمپنگ اسٹیشنز
، متعدد فلٹر پلانٹس 11؍ ہزار کلومیٹرطویل پائپنگ سسٹم4لاکھ سے زائد مین ہولز ،سیکڑوں مین سیور کا نظام چلانے کے لئے واٹربورڈ کے انجینئرز وافسران اپنے عملے کے ساتھ ہفتہ کے ساتوں دن 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں پابندی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین