• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس نے ایک اور کھیل کا مقابلہ منسوخ کرا دیا۔ جون میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔

آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے باہمی طور پر ٹیسٹ سیریز کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔ جبکہ میچز کے لئے نئی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری نے سیریز کی منسوخی کو دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے مایوس کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی جس کے بعد سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹس نے بھی سیریز کی منسوخی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کو دورہ بنگلادیش کے دوران 2 میچز کھیلنے تھے۔

تازہ ترین