• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا علاج کیلئے پلازما تھراپی، مقامی تیار وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت

کورونا علاج کیلئے پلازما تھراپی، مقامی تیار وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کورونا علاج کے لیے پلازما تھراپی کے کلینکل ٹرائل اور مقامی طور پر تیار وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دے دی، ڈریپ نے کلوروکوئین کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی بھی اجازت دی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ نےکورونا علاج کےلیے پلازما تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی اجازت دے دی۔ ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ نے کلوروکوئین کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور مقامی طور پر تیار وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی بھی اجازت دی، پاکستان انجینئرنگ کونسل کےتیار وینٹی لیٹرزکےٹیسٹ ٹرائل جاری ہے۔ڈریپ نے50سے زائدکمپنیوں کو ہینڈ سینی ٹائزرتیاری کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین