گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
رابی پیرزادہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے، میں ابھی 100 سے زیادہ خاندانوں کو راشن آٹا دے رہی ہوں۔
رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ میں اب سنگر نہیں ہوں نہ شوبز سے پیسے آتے ہیں، اللہ کا نام لکھتی ہوں اور جو اسے خریدتے ہیں اسکی رقم سے لوگوں کے کام آتی ہوں۔