• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحران رپورٹ پر برطرف شہزاد ارباب دوبارہ کابینہ میں شامل

چینی بحران رپورٹ پر برطرف شہزاد ارباب دوبارہ کابینہ میں شامل


وزیراعظم عمران خان کے ہٹائے گئے مشیر اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کو دبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ارباب کا یہ عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ شہزاد ارباب کو ملک میں چینی اور آٹا بحران کی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

تازہ ترین