ملتان میں جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی کیمپ چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ کیمپ میں جماعت اسلامی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
ملتان میں جنگ جیو نیوز بلڈنگ میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی، جنرل سیکرٹری چوہدری اطہر عزیز، صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور، کنور صدیق، ورکرز فیڈریشن کے دلاور عباس، عوامی ورکرز کے کامریڈ یامین اور لیبر ونگ کے عبدالرحمٰن قریشی نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرو کے نعرے لگائے اور حکومت سے میر شکیل کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے میڈیا کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے۔