• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام: 11 لاکھ افراد میں 13 ارب تقسیم کرچکے، اسد عمر

احساس پروگرام: 11 لاکھ افراد میں 13 ارب تقسیم کرچکے، اسد عمر


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت 11 لاکھ افراد میں 13 ارب روپے تقسیم کردیے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے 1کروڑ 20 لاکھ افراد تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل کے آخر تک کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 20 سے 30 ہزار تک پہنچ جائے گی، کل وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وینٹی لیٹرز پر موجود کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، آج کے ریکارڈ کے مطابق 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے ایک لاکھ کٹس کراچی پہنچ گئیں، اب تک 6 لاکھ گلوز تقسیم کرچکے ہیں جبکہ آئی سی یو عملے کےلیے 10ہزار فیس شیلڈ فراہم کی جاچکی ہیں۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے 26 تا 27 لیب فعال ہوچکی ہیں جبکہ 14 مشینیں فنکشنل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے مارچ کے مقابلے میں ترسیلات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکس وصولی میں ایک تہائی کمی کا اندازہ ہے۔

تازہ ترین