صوابی( نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیاہے کہ چینی تحقیقات کے حوالے سے 25اپریل کو جوفرانزک رپورٹ آئے گی وہ انصاف اور میرٹ پر ہو گی ،امریکہ ،اٹلی،فرانس، بر طانیہ اور سپین سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے ہفتہ دس دن کے اندر اندر فلائٹس بحال ہوں گی اس حوالے سے کل بروز پیر ان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہو گا جس میں سول ایوی ایشن کے منسٹر ، سیکرٹریز ، ایم ڈی پی آئی اے، دیگراداروں کے سیکرٹریز اہم اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کر لئے گئے ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایم اے ٹوپی میں قائم احساس ایمر جنسی سینٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا اکے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ ایم پی اے حاجی رنگیز احمد ، سابق تحصیل ناظم سہیل خان یوسفزئی اور دیگر بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ اسد قیصر نے بتایا کہ ملک کے تمام سرکاری اسپتالوں میں کوروناوائرس سے بچائو کے لئے کٹس ، پروٹیکشن اور دیگر طبی آلات فراہم کر دیے گئے۔