• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم کی تقسیم جاری، ملک بھر میں 17 ہزار مراکز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گزشتہ 60 گھنٹوں میں 13.18 بلین روپے 1.098ملین مستحق خاندانوں کو دیے جاچکے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے 17,000 مراکزقائم کیے جائیں گے 7,317 ادائیگی مراکز نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے 40 احساس کیش ریٹیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے جو ادائیگیوں کے دوران رقم کی ناجائز کٹوتی کر رہے تھے۔ 

صارفین کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 34 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور بد عنوان ڈیوائس آپریٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگی کے دوران 500 سے 1000 روپے تک کی ناجائز کٹوتی کر رہے تھے۔

مستحق افراد کو مکمل 12000 ہزار روپے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ اگر کوئی ڈیوائس آپریٹر آپ سے کٹوتی کامطالبہ کرے تو فور ی طور پر متعلقہ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔

تازہ ترین