پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد یہاں اس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 175 ہو گئی، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 88 ہو چکی ہے۔
ملک میں 4 ہزار 241 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 37 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 846 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 464 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 21 ہو گئیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 411 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 30 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے 697 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 31 ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس... آنسوؤں کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 228 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 216 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 119 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 40 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں اس وائرس سے ہلاکت کوئی نہیں ہے۔