• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے خلاف گورنرز تیار رہیں، امریکی صدر

امریکا کے کئی شہروں میں کورونا وائرس بری صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ریاستوں کے گورنرز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام میں لکھا کہ امریکا کے گورنرز تیار رہیں، بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، کوئی لاپروائی نہیں، کورونا سے متعلق ٹیسٹنگ کٹس، مشینیں اور دیگر طبی چیزیں بالکل درست کرلیں اور تیار رہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنرز کو فیس ماسک کی دستیابی اور استعمال سے متعلق بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر مدد کے لئے آپ کے ساتھ ہے۔ امریکا تمام دنیا میں سب سے زیادہ کورونا کے ٹیسٹ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اور ہلاکتیں امریکا میں ہوگئی ہیں۔ یہاں اموات کی تعداد21 ہزار اور مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین