• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کا یوٹیوب چینل بنانے کا عندیہ

گزشتہ ماہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان نے یوٹیوب چینل بنانے کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ جلد ہی یوٹیوب چینل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ جلد اپنا چینل لانچ کریں گے۔

اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے فیروز خان کو  اُن کے اس فیصلے پر پزیرائی مل رہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی فیروز خان کے لئے نیک خواہشات کا  اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مشہور و معروف شخصیات اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اور اپنی روزمرہ روٹین سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے یوٹیوب چینل متعارف کروارہے ہیں۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر سمیت  فیروز خان کی بہن دعا ملک اور دیگر شوبز انڈسٹری سے وابستہ ستارے اپنا ذاتی یوٹیوب چینل متعارف کروا چکے ہیں۔

تازہ ترین