• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LoC پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،2سال کا بچہ شہید، 4شہری زخمی


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 سال کا بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ر بروہ ڈھڈنیال رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پر بلاا شتعال فائرنگ کیاور ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ڈھنڈنیال سیکٹر پر اندھا دھند بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولہ باری سے 2 سال کا بچہ محمد حسیب شہید ہوگیا، جبکہ بروہ، رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پرایک خاتون، 72 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے زخمیوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں ۔

تازہ ترین