• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی لیگز ملتوی ہونے سے پاکستانی کھلاڑی مشکلات کے شکار

ہاکی لیگز ملتوی ہونے سے پاکستانی کھلاڑی مشکلات کے شکار 


کراچی (نمائندہ جنگ) کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہاکی لیگز ملتوی ہونے سے درجنوں پاکستانی کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں یورپی ملک شامل ہیں۔ یورپ ملائیشا ہانگ کانگ کینیڈا اور دیگر ممالک میں ہونے والی ہاکی لیگز کورونا وائرس کے باعث ملتوی کی جا چکی ہیں ۔ پندرہ سے بیس موجودہ اور ریٹائرڈ کھلاڑی دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کرتے ہیں۔ سیزن میں میچز کھیلنے کے حساب سے ایک کھلاڑی کو پانچ سے بیس لاکھ روپے تک کی آمدنی ہوتی ہے۔ ہاکی لیگز سے ہونے والی آمدن ٹاپ ہاکی کھلاڑیوں کا سب بڑا ذریعہ معاش ہے۔ہاکی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ہاکی ٹورنامنٹس سے مالی فائدے کےعلاوہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملتا تھا۔ امید ہے زندگی جلد معمول پر آئے گی ۔

تازہ ترین