پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 812 ہو گئی، جبکہ اس وائرس سے اموات کی تعداد 100 ہو چکی ہے۔
ملک میں 4 ہزار 340 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 372 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 856 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 24 ہو گئیں۔
سندھ
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 518 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 35 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا
خیبر پختون خوا میں کورونا کے 800 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس سے کُل اموات 35 ہیں۔
بلوچستان
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 231 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 233 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 131 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: نشتراسپتال، مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 43 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار157 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
ان 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 342 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔