• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 34 ہزار 986 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 20 ہزار 438 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 57 ہزار 707 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 151 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 56 ہزار 841 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریضوں کی بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔


امریکا میں 5 لاکھ 87 ہزار 173 افراد اب تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 23 ہزار 644 ہو چکی ہیں۔

کورونا کے امریکا میں 5 لاکھ 26 ہزار 581 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 12 ہزار 772 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 36 ہزار 948 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 56 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 72 ہزار 541 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 20 ہزار 465 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 516 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 14 ہزار 967 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 36 ہزار 779 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 194ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 30 ہزار 72 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 341 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 249 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 329 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 88 ہزار 621 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیئے: نشتراسپتال، مزید 6 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 585 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 73 ہزار 303 ہو گئی۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 170 ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 102 ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 65 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 812 ہو گئی، جبکہ اس وائرس سے اموات کی تعداد 100 ہو چکی ہے۔

ملک میں 4 ہزار 340 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 372 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین