• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے نرمی کر دی گئی۔

گلگت بلتستان حکومت کے مشیرِ اطلاعات شمس میر کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے، تاہم ریکوری ریٹ بہتر ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ جزوی لاک ڈاؤن کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں، شام 4 بجے حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کے شیڈول پر نظرِ ثانی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: گلگت بلتستان میں آج 19 ویں روز مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا

شمس میر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 56 رہ گئی ہے،جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 175 ہے۔

تازہ ترین