• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سےآنے والی گندم کولاہورآنےسےروک دیاگیا

لاہور(فاخر ملک/اکنامک رپورٹر)جنوبی پنجاب سے آنے والی گندم کو لاہور آنے سے روک دیا گیا جس سے لاہور کی فلور ملوں کی آٹے کی آئندہ چند دنون میں پسائی مزید کم اور آٹے کا بحران پیدا ہوگا یہ بات لاہور میں آٹاتیار کرنے والے ملز مالکان نے بتائی انہوں نے کہا کہ فلورملوں کےکوٹہ میں31فیصدسےزیادہ کمی سےآٹےکی سپلائی متاثر ہوگی،محکمہ خوراک نے فلور ملوں کے سرکاری کوٹہ میں 31فیصدسے زیادہ کمی کر دی ہے جس سے یقینی طور پر آٹے کی لاہور میں سپلائی متاثر ہو گی ملز مالکان کا کہنا ہے گندم کی بین الاضلاعی نقل و حرکت پر پابندی سے کو ئی فائیدہ نہیں ہوگا کیونکہ آٹے کی کھپت میں کوئی کمی نہیں آئے گی تاہم کسی وجہ کے بغیرآٹے کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین