• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی سیاسی بصیرت سے کام لیا جائے پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مشکلات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی سیاسی بصیرت سے کام لیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے،وفاقی ،صوبائی حکومتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے،یہ وقت سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا ہے کسی جانب سے کوئی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے،قومی سیاسی قیادت میں ہم آہنگی کا نہ ہونا المیہ ہے ،کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات میں ہنر مندوں ،دیہاڑی داروں اور کاروباری افراد سمیت تمام نجی اور سرکاری ملازمین کو اپنے شکنجے میں کس لیا ہے،ڈاکٹرز کی طرح میڈیا ورکرز ،صحافیوں اور بلاگرز کا بھی کورونا وبا سے نپٹنے میں بڑا اہم کردار ہے۔
تازہ ترین