پاکستان کی معروف اداکارہ سجل احد میر نےعالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے خود ساختہ تنہائی اختیار کئے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ زندگی ایک نعمت ہے ۔
جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سجل نے قرنطینہ میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب میں مختلف زاویوں سے لی گئیں دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
ہیش ٹیگ ’اِن ابوظبی‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے سجل نے فلسفیانہ کیپشن دیا۔
26 سالہ سجل نے لکھا کہ ’ہر لمحے کے لیے شکرگزار رہیے، زندگی ایک نعمت ہے۔‘
’میری مہندی‘ کا کیپشن دیتے ہوئے سجل نے ایک خوبصورت پوز کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔
یاد رہے کہ سجل ساتھی اداکار احد رضا میر سے گذشتہ ماہ 14 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔
شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی کی شادی کی تقریبات ابو ظبی میں منعقد کی گئیں تھیں جس میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔