• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں بے زبانوں کی آواز بنیں: ثنا فخر

لاک ڈاؤن میں بے زبانوں کی آواز بنیں: ثنا فخر 


پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں آوارہ جانوروں کی آواز بنیں اور پالتو جانور کے شوقین افراد انہیں پالیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثنا فخر نے اپنے01منٹ اور 3 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو بیان کے آغاز میں کہا کہ آج وہ اپنے مداحوں سے بہت ضروری پیغام شیئر کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی ہر مخلوق خدائے برتر کی تخلیق کردہ ہے، اداکارہ نے کہا کہ جانور بھی اللہ کی تخلیق ہیں انہیں بھی اس زمین میں رہنے اور بقا کے لیے کوششیں کرنے کا پورا حق ہے۔


ثنا فخر کا کہنا تھا کہ گلیوں میں گھومنے والے جانوروں کا بھی اس زمین پر اتنا ہی حق ہے جتنا ہم سب کاہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ آئیں ہم سب مل کر حکومت سے اپیل کریں کہ وہ گلیوں میں گھومنے والے جانوروں کو مارنے پر مستقل پابندی عائد کریں۔

ثنا کا کہنا تھا کہ جس طرح کتوں کوظالمانہ طریقے سے  قتل کیا جاتا ہے جس کا ہمیں کوئی حق نہیں ۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اس بے آواز مخلوق کی آواز بنیں، انہیں گود لیں، پالیں اور ان کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین