وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے گلہ کرنے پر جائزہ لینے ملتان جا رہی ہوں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملتان کے اسپتالوں کی رپورٹ لے کر شاہ محمود کو آگاہ کروں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور سیکرٹریز صحت دو بار ملتان کا دورہ کرچکے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ملتان کے اسپتالوں میں حفاظتی کٹس اور دوسری چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ملتان میں ڈاکٹرز اور طبی اسٹاف کے پہلے گروپ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ نیگیٹیو آیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملتان میں ڈاکٹرز سے پتا چلا کہ انہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سےسپورٹ نہیں ملی۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر اورسیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے درخواست کی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیر صاحبہ آج تشریف لے جارہی ہیں۔