اسلام آباد سے خصوصی طیارہ برطانوی شہریوں کو لے کر انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق خصوصی پرواز پر 250 برطانوی شہری وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔
ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی، جبکہ روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر ہائی کمشنر کرچن ٹرنر نے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے مدد پر حکومت پاکستان کا مشکور ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے 10 خصوصی پروازوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
کرسچن ٹرنر نے کہا کہ خصوصی پروازیں 27 اپریل تک چلائی جائیں گی، جن سے برطانوی شہریوں کو وطن واپس روانہ کیا جائے گا۔