• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں نیب نہ ہی ایف آئی اے پر اعتماد ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ چینی کا تحقیقاتی کمیشن بنایاگیا ہے، ہم نےسنا ہے کہ نیب نے بھی اسکا نوٹس لیا ہے لیکن ہمیں نیب اور ایف آئی اے دونوں پر اعتماد نہیں، کیونکہ وہ اصل مسئلے کی طرف آنہیں رہے، اگر مل مالکان نے کچھ کیا ہے تو انکو ضرور پکڑنا چاہیے لیکن اصل مسئلہ خود حکومت کی کارکردگی ہے، عمران خان اس تمام صورتحال کے اصل ذمہ دار ہیں جو اس کرپشن کے سہولت کار ہیں، نیب انکوائری کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو بچایاجائے، ای سی سی کی اسوقت سربراہی اسد عمرکرتے تھے، وہ اس کام میں سہولت کار ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کسی وجہ اور ضرورت کے بغیر تین ارب کی سبسڈی اپنے من پسند لوگوں کو دی، برآمد ہونیوالی چینی کا بڑا حصہ افغانستان بھیجنے کا دعویٰ کیاگیا جو ہماری اطلاع کے مطابق افغانستان کبھی گیا ہی نہیں، اس پر سبسڈی دی گئی اور اسے مقامی منڈی میں بھی بیچا گیا، اگر کوئی فارنزک کرنا ہے تو ای سی سی اور کابینہ کے فیصلے کا فارنزک کریں۔
تازہ ترین