• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجادباجوہ پرفرانزک آڈٹ کو کمپرومائز کرنے کا الزام ہے،شہزاد اکبر

سجاد باجوہ پر فرانزک آڈٹ کو کمپرومائز کرنے کا الزام ہے، شہزاد اکبر 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سجاد باوجوہ پرفرانزک آڈٹ کو کمپرومائز کرنے کا الزام لگ رہا ہے ،الزام درست ثابت ہونے پر ان کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ کو ہٹانے سے متعلق وزارت داخلہ کوکمیشن کی طرف سے جس کو ڈی جی ایف آئی اے ہیڈ کررہے ہیں کل ایک مراسلہ موصول ہوا تھاجس میں ان کو کیونکہ یہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیں 19 ویں گریڈ میں ہیں توان کو ہٹانے کااختیا ر صرف وزارت داخلہ کو ہے اور ہٹانے کے لئے جو وجہ بتائی گئی معطل کرنے کی وجہ ایک تو ان کی کارکردگی تھی اس کمیشن کے اندراور دوسرا ان کی دیانتداری کولے کر سوال اٹھایا گیا تھاکچھ رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ شاید وہ کمیشن میں جن چیزوں پر کام کیا جارہا ہے ان سے رابطے میں تھے اس لئے ان کو معطل کیا گیا۔اس میں وزارت داخلہ نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں Fact-finding inquiryتشکیل دے دی ہے جو بھی ان پر الزامات ہیں ان کی تفتیش کریں گے اور اگر اس میں الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف جو بھی قواعد ہیں اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی جو انکوائری ہے کمیشن کی جو فرانزک آڈٹ چل رہا ہے اس کوکمپرومائز کرنے کا الزام ہے اسی کی تحقیقات ہورہی ہے مختلف چینلوں پر ابھی شاید کچھ لوگوں کا نام بھی چل رہا تھابڑی شخصیات کاکہ وہ شاید خسرو بختیار یا کسی اور سے رابطے میں تھے تو اس چیز کی میں بالکل تردید کرنا چاہتا ہوں کہ ایسی نہ ہی کوئی شہادت ہے نہ ہی ان کے اوپر ایسا کوئی الزام ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ ابھی جو کمیشن ہے جو فرانزک آڈٹ کررہا ہے وہ محنت سے کام کررہا ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا آڈٹ ہورہا ہے تو اس میں اس طرح کی چیزیں تو سامنے آئیں گی جو ایف آئی اے کی سربراہی میں ٹیم بنی ہوئی ہے وہ اس طرح کے واقعات کونہ صرف پکڑ رہے ہیں بلکہ اس کے اوپرفوری ایکشن بھی تجویز کررہے ہیں۔

تازہ ترین