• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: میرشکیل کی گرفتاری کے خلاف 5 ویں ہفتے بھی احتجاج جاری

راولپنڈی: میرشکیل کی گرفتاری کے خلاف 5 ویں ہفتے بھی احتجاج جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں 5ویں ہفتے بھی احتجاج جاری رہا۔

جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور آزادی صحافت کے لیے جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز نے احتجاج کیا۔ 

ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے ارکان، سیاسی کارکنان، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، وکلا یونین، مزدور یونین اور سینئر صحافیوں نے بھی اس میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کو نہ صرف میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرنا چاہیے بلکہ میڈیا کے واجبات بھی ادا کر دینے چاہیئں۔

تازہ ترین