• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6سال بعد صنعتی سیکٹر کو بلاتعطل گیس فراہمی ممکن ہوئی ، امجد لطیف

After 6 Years Gas Supply To Industrial Sector Amjad Latif
سوئی ناردرن گیس کمپنی منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کا کہنا ہے کہ 6 سال بعد ملک بھر میں صنعتی سیکٹر کو 24 گھنٹے گیس فراہمی ممکن ہو سکی ہے۔

اس سال کے آخرتک کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن مکمل ہونے کےبعد گیس بحران کافی حدتک کم ہو جائے گا ۔

ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے لاہورمیں آپٹما آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام صنعتوں کو کئی سال بعد بلاتعطل گیس مل رہی ہے ۔ ایل این جی آنے سے 470 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس حاصل ہوئی ہے، دسمبر تک 816 کلومیٹر پائپ لائن بچھالیں گے اور 1200 ملین کیوبک فٹ گیس ملنا شروع ہو گی پوری کوشش ہے کہ فیکٹریوں اور پاور سیکٹر کو گیس ملتی رہے ۔

آپٹما چیئرمین عامر فیاض کا کہنا تھا کہ کئی سال سے گیس اوربجلی کا رونا روتے رہے ہیں شکر ہے کہ گیس ملی ورنہ انڈسٹری بند ہو جاتی ، سوئی ناردرن نئے کنکشنز پر بھی پابندی اٹھائے اور اور گیس سستی کی جائے۔

ایم ڈی سوئی ناردرن نے آپٹما رہنماؤں کوبتایا کہ گیس لاسز پر قابو پالیا ہے اور کمپنی منافع بخش بن گئی ہے، کمپنی حسابات کے اعلان میں تین سال تاخیر کی وجہ اوگراکورم پورا نہ ہونا ہے۔
تازہ ترین