اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی آنے والی نئی فلم ’ونس اپان اے ٹائم اِن کراچی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیاہے ۔
فلم کے ہدایت کار علی سجاد شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے۔
محسن عباس کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں ناصر نامی شخص کا کردار ادا کررہا ہوں، یہ کردار گزشتہ فلمیں ’نامعلوم افراد ‘ اور ’باجی‘سے ہٹ کر ہے۔
فلم میں رومانس، کامیڈی اوربھرپور میوزک کے ساتھ ساتھ سنجیدہ ایکشن بھی دیکھنے کوملے گا۔