• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


معروف سرچ انجن گوگل گھروں میں محصور اپنے صارفین کے لیے ایک انٹرایکٹو ڈوڈل سامنے لایا ہے، جس میں صارفین کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں جاری جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے باعث گوگل نے اپنے ڈوڈل کے آرکائیو سے پرانے  ڈوڈل کی ایک سیریز کا آغاز کیا ہے جس سے صارفین گیم کھیل کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور ازخود تنہائی اور لاک ڈاؤن کی بیزاریت کو ختم کرسکتے ہیں۔

آج کے ڈوڈل میں چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ڈوڈل ایک بار پھر پیش کیا گیا ہے، انٹرایکٹو ڈوڈل میں گھروں میں موجود صارفین کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

آج کا ڈوڈل کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے کہ ’گھروں پر رہیں اور ماضی کے ڈوڈل سے کرکٹ کھیلیں ۔‘

ڈوڈل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوگل کا پہلا حروف یعنی ’جی‘ ہاتھ میں بلّا تھامے ہوئے بیٹنگ کررہا ہے اور اس کے پیچھے وکٹیں بھی دکھائی دے رہی ہیں، گوگل کا آخری حروف یعنی’ ای‘ باؤلنگ کررہا ہے ۔

گوگل کا گھروں میں محصور صارفین کے لیے کرکٹ کے حوالے سے متعارف کروایا گیا ڈوڈل ناصرف تصویر یا کسی ویڈیو پر منحصر ہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے، ڈوڈل پر کِلک کرکے صارفین کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

گذشتہ برسوں کے دوران گوگل اپنے ڈوڈل میں بڑی تعداد میں کھیل اور منی گیم پیش کئے ہیں، ان سب کو گوگل ڈوڈل بلاگ پر احتیاط سے محفوظ کیا گیا ہے۔

27 اپریل سے  گوگل اپنے مشہور و معروف انٹرایکٹو گوگل ڈوڈل گیمز کی دو ہفتوں پر مختص ایک سیریز کا آغاز کررہا ہے۔

دس ڈوڈلز پر مبنی اس سیریز میں کمپنی اپنے معروف کھیل کھیلتے ڈوڈل پیش کرے گا جس سے صارفین محظوظ ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی یومِ ارض کے موقع پر بھی گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ایک کھیل پیش کیا تھا۔

یاد رہے کہ گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے ایک سیریز میں ہی کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

تازہ ترین