• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن ،26فیصد خواتین ملازمتوں سے فارغ ہوئیں،فافن

اسلام آباد(آئی این پی )فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) کے سروے کے مطابق ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 26 فیصد خواتین ملازمت سے فارغ ہوئیں۔فافن سروے کے مطابق 14 فیصد خواتین کو مستقل طورپرنکال دیا گیا جبکہ باقی خواتین ملازمین کی خدمات عارضی طورپرمعطل کردی گئیں۔جن خواتین ملازمین کو نکالا گیا ان میں فیکٹری ورکرز ، سیلز پرسنز، نجی اسکولز، اسپتالوں اور دیگرتجارتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین شامل ہیں۔
تازہ ترین