• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8 مریض انتقال کر گئے، مراد علی شاہ

24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8 مریض انتقال کر گئے، مراد علی شاہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 8 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ صوبے میں مزید 363 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج 363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے231 کیسز کراچی کے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 32 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 64 ہزار 52 ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک 7 ہزار 465 کورونا کے کیسز ہوچکے ہیں جبکہ  آج 214 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 555 ہے، جبکہ 5 ہزار 780 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان مریضوں میں سے 4 ہزار 638 گھروں میں آئیسولیشن پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 615 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 527 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 15 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے کیسز ضلع وسطی میں 45، شرقی میں 67، کورنگی میں21، ملیر میں 15، ضلع جنوبی 55 اور ویسٹ 28 ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں 132 نئے کورونا کیسز آئے ہیں جن میں گھوٹکی میں 21، حیدرآباد میں 13، جیکب آباد میں 9، خیر پور میں 10، لاڑکانہ میں 30 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین