چشم(پ ر ) چشم کی ممتاز سماجی شخصیت عامر کیانی، اعجاز کیانی، شہزاد کیانی اور وقاص کیانی کے والد، راجہ نعیم اور راجہ ظفر کےسُسر ،چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی کے انکل حاجی محمد اقبال کیانی رضائے الٰہی سے لندن کے نواحی ٹاؤن چشم میں انتقال کر گئے۔مرحوم پاکستان ، برطانیہ اور فرانس میں دوستوں کا ایک وسیع حلقہ رکھتے تھے اور ہمیشہ دوسروں کے کام آتے تھے۔ مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی عابد حسین، چیف آرگنائزر شیخ حمید، آصف خان ، ہارون نذیر ، صدر پاکستانی کشمیری کونسلرز فورم ساؤتھ آف انگلینڈ چوہدری اورنگزیب جنرل سیکرٹری، سردار احمد بلوچ کوآرڈینیٹر ،انجینئر فرخ جمیل،انجینئر وقاص سہیل،سہیل اسلم صدر نارتھ ایسٹ،معظم علی صدر میر پور، طارق چوہدری صدر یارکشائر،اسلم ڈوگر،نعیم طاہر، پروفیسر مسعود ہزاروی، عمران رانا، ملک امیر کابل،احسن گھرال،ارشد کیانی، کرن عائشہ، ڈاکٹر نورین اعوان، عمر شیخ، کونسلر عنصر حسین،کونسلر قیصر گوندل، میئر مزمل حسین، ڈپٹی میئر طفیل حسین، کونسلر ضیاءاحمد، کونسلر راجہ اسلم، کونسلر محمد مسعود، میئر طاہر ملک، کونسلر اصغر مجید، شمریز راجہ، امام قاضی حسنین ، ڈاکٹر نورین، کرن عائشہ، چئیرمین مسجدکمیٹی چشم ابراہیم بوبی، جنرل سیکریٹری عمران رسولُ، طاہر پراچہ، امجد حسین اور راجہ ظفر نے چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی اور مرحوم اقبال کیانی کے صاحبزادوں اور فیملی سے ٹیلی فونک اظہار تعزیت کیا اور دُعا کی ہے کہ اللّٰہ پاک مرحوم کورمضان کی مبارک ساعتوں میں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور فیملی کوصبر جمیل عطا فرمائے۔