کراچی ( آن لائن، جنگ نیوز ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ٹڈی دل حملے کے وقت وفاقی وزیربرائے غذائی تحفظ لاپتہ ہیں ٹڈی دل پر قابو نہ پا یا گیا تو ایک سانحہ جنم لے گا ، وفاقی حکومت کو رونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ میں ملاقات اور سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کیا۔ ٹوئٹر پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ برس صوبوں کو ٹڈی دل کے رحم کرم پر چھو ڑ دیا گیا تھا اب بھی ٹڈی دل حملے کے وقت وفاقی وزیر برائے غذائی قلت لا پتہ ہیں وفاقی حکو مت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ٹھو س اقدا مات کریں کیو نکہ ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں ایک اور سانحہ جنم لے رہا ہے ۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو کو وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر عبدالباری اور ڈاکٹر فیصل نے محکمہ صحت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہی ہے